مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ مہنگائی کے ہاتھوں مجبور باپ نے بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔یہ افسوسناک واقعہ ضلع مظفر گڑھ میں پیش آیا، جہاں پر غربت سے تنگ باپ 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا۔گزشتہ روز سے باپ اور بیٹی کی تلاش کے لئے عباسیہ نہر میں آپریشن جاری ہے لیکن دونوں لاشیں ابھی تک نہیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 53 سالہ سلیم نامی شخص مبینہ طور پر اپنی بیوی سے جھگڑا بھی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ سخت رنجیدہ تھا۔
مہنگائی اور غربت سے بھی محمود سلیم سخت تنگ تھا۔
آپ کا تبصرہ